تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان میں پاسپورٹ سے متعلق اہم خبر

کابل: افغانستان میں امارت اسلامیہ کے عہدیداروں نے کل سے شہریوں کو پاسپورٹ کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارت اسلامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ کل سے شہریوں کو دوبارہ پاسپورٹ جاری کرنا شروع کردیں گے۔

محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ عالم گل حقانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے پاسپورٹ دفتر سے پاسپورٹ دینے کی فراہمی شروع ہوگی۔

عالم گل حقانی کا کہنا ہے کہ پہلے ان لوگوں کو پاسپورٹ کا اجرا ہوگا جنہوں نے پہلے درخواست دی ہے جبکہ نئی درخواستیں 10 جنوری سے وصول کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اگست کے وسط میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے پاسپورٹ کا اجرا بند کیا تھا، اس وقت ہزاروں افغان شہری کابل کی واحد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے ملک سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کرنے کی آواز امریکا کے اندر بھی اٹھنے لگی

رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کو امارت اسلامیہ کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کیے گئے عہد کے تناظر میں ایک ٹیسٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے درمیان اہل افراد کو ملک سے جانے کی اجازت دی جائے۔

علاوہ ازیں افغانستان کی سابق حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ میں نشست چھوڑ دی ہے جس کے بعد طالبان نے ایک بارپھراقوام متحدہ سے اپنا سفیربھیجنے کی اپیل کی ہے۔

طالبان رہنما اور اقوام متحدہ کی نشست کے لیے طالبان کے نامزد سفیر سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو ملنی چاہیے، یہ اقوام متحدہ کے تشخص کا معاملہ ہے، افغانستان میں موجودہ حکومت خود مختار ہے۔

Comments

- Advertisement -