تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کراچی: شیرشاہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی کریں گے، واضح رہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوچکی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم ہر پہلو سے دھماکے کی تحقیقات اور جائزہ لے گی، سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق بی ڈی یو رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات سے دھماکا گیس لیکیج کا لگتا ہے، دھماکے کا مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے ٹیم دیگر اداروں کی خدمات لے گی۔

قائمقام کراچی پولیس چیف کا جائے حادثہ کا دورہ

دوسری جانب قائمقام کراچی پولیس چیف نے شیرشاہ جائے حادثہ کا دورہ کیا، غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ تمام ملبہ ہٹنے تک نفری تعینات رہے گی، اسپتال میں پولیس ٹیم موجود ہے، ایک لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یہ پڑھیں: شیرشاہ دھماکا: بینک عملے کے کتنے افراد متاثر ہوئے؟

مزید پڑھیں: شیرشاہ دھماکا: نالے میں گرنے والا کیمیکل کہاں سے آتا ہے؟

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے لائٹس کا انتظام کیا جارہا ہے، ایس ایچ او، ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس واقعے میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -