جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

تیز رفتار انٹرنیٹ کے حوالے سے اہم خبر، 16 سے زائد شہروں میں فائیو جی سروسز کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (19 مارچ 2026): پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، زونگ نے فائیو جی سروس لانچ کر دی۔

موبائل نیٹ ورک آپریٹر کمپنی زونگ نے پاکستان کے 16 سے زائد شہروں میں فائیو جی سروسز کا کمرشل آغاز کر دیا ہے، اور 2026 میں ایک ہزار سے زائد فائیو جی سائٹس نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فائیو جی ٹیکنالوجی سے انٹرنیٹ اسپیڈ اور کنیکٹویٹی میں بڑا اضافہ متوقع ہے، زونگ ٹرائلز میں 1.4 جی بی پی ایس سے زائد رفتار حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

لاکھوں آئی فونز کی جاسوسی، معلومات چوری

زونگ فائیو جی کا کہنا ہے کہ فائیو جی سروسز سے آن لائن گیمنگ اور الٹرا ایچ ڈی اسٹریمنگ کو فروغ ملے گا، فائیو جی ٹیکنالوجی صنعتی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، اور مصنوعی ذہانت سے لیس جدید نیٹ ورک سے بہتر سروسز حاصل ہوں گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی لائسنس جاری کر دیے ہیں، وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب میں شہباز شریف نے کہا یہ پاکستان کی صنعت، زراعت اور ٹیکنالوجی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، امید ہے پاکستان کے چاروں اطراف فائیو جی ٹیکنالوجی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں