تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی

جاپان کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل کی زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلے کے فوری بعد ٹوکیو میٹرو ٹرین کو بھی فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران دوسری مرتبہ شدیدزلزلہ

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ کا مرکز وسطی مائی پریفیکچر کے قریب تھا جس کی گہرائی 350 کلومیٹر کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث فوکوشیما کے جوہری پلانٹس میں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ فوکوشیما جوہری پلانٹس وسطی مائی پریفیکچر کے قریب ہی واقع ہے۔

Comments

- Advertisement -