جکارتا : انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تاہم سونامی کاکوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، انڈونیشین محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر انتہائی کم یعنی صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز جزیرے کے معروف شہر پالو سے تقریباً 42 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
انڈونیشین محکمہ موسمیات نے زلزلے کے بعد سمندر میں طغیانی یا سونامی کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے اور صورتحال کو قابو میں بتایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ پر واقع ہونے کی وجہ سے زلزلوں کی زد میں رہتا ہے


