تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

گزشتہ روز خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 6 بچے انتقال کرگئے

کراچی میں گزشتہ روز خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا تھا جس میں سے 2 بچے کل اور باقی 4 جمعرات کے روز انتقال کرگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بچوں کا وزن کم ہونے کے باعث انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پیدا ہونے والے بچوں کا وزن انتہائی کم تھا اور کم وزن ہونے کے سبب انہیں سانس لینے میں سخت تکلیف ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وہ انتقال کرگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا تھا جس میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل تھیں۔

کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی پروفیسر شاہد رسول کا کہنا تھا کہ تمام بچے نارمل ڈلیوری سے ہوئے ہیں، پیدا ہونے والے 6 بچوں میں ایک بچی مردہ حالت میں پیدا ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -