بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی میں کھلے گٹروں نے 6 بچے نگل لیے، میئر ڈھکن لگوانے کے بجائے بھاشن دیتے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں والدین کے لیے گزرا مہینہ اگست ہولناک رہا جہاں کھلے گٹروں نے 6 بچے نگل لیے لیکن میئر ڈھکن لگانے کے بجائے شہریوں کو بھاشن دیتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے والدین کے لیے گزرا ماہ اگست ہولناک رہا جہاں متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث کھلے گٹروں نے 6 ماؤں کی گود اجاڑ دی اور کمسن پھول کھلے بغیر مرجھا گئے اس صورتحال میں یہ کہ گٹروں پر ڈھکن لگائے جاتے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف میئر کراچی مرتضیٰ وہاب شہریوں کو بھاشن اور نصیحتیں کرتے دکھائی دیے۔

14 اگست کو جب پوری قوم آزادی کا جشن منا رہی تھی تو گڈاپ ٹاؤن میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ کی یوسی میں 5 سالہ نعمان کے گھر والے ماتم کناں تھے کیونکہ یہ کمسن بچہ کھلے گٹر میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

اپنی یوسی میں یہ واقع پیش آنے کے بعد ڈپٹی میئر نے اعلان کیا کہ وہ تمام چیئرمین کو ڈھکن دے رہے ہیں جو کھلے گٹروں پر لگائے جائیں گے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو۔ مگر غضب کیا ترے وعدے کا اعتبار کیا کہ شہریوں کو یہ اعتبار بہت مہنگا پڑا کیونکہ مہینہ گزر گیا لیکن کھلے گٹروں پر ڈھکن نہ لگ سکے اور اس دوران کئی بچے گٹروں میں گر کر موت کی آغوش میں جاتے یا زخمی ہوتے رہے۔

مہینے کا آخری دن بھی اس لحاظ سے خونیں ثابت ہوا اور بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 4 سالہ عمرہ بلوچ گٹر میں گر کر دم توڑ گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب جنہوں نے چند ماہ قبل بڑے دعوؤں کے ساتھ بابائے شہر کا عہدہ سنبھالا لیکن اس معاملے میں وہ گٹر کے ڈھکن لگانے میں ناکام رہے بلکہ الٹا شہریوں کو ہی بھاشن دیتے رہے۔

اسی دوران جب پریشان حال شہریوں نے شہریوں نے گٹروں کے ڈھکن چوری ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تو میئر نے چڑ کر کہہ دیا کہ بھائی آپ روک لیا کرو نا!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں