جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

تیز رفتار مسافر کوچ اور موٹر سائیکل رکشہ میں خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ : تیز رفتار مسافر کوچ اور موٹر سائیکل رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر کوچ اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ سمندری روڈ پر پیش آیا، جب فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے رکشہ کو زوردار ٹکر مار دی۔

حادثے میں رکشہ شدید متاثر ہوا اور اس میں سوار تین خواتین سمیت چھ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں