The news is by your side.

Advertisement

سالانہ آمدنی کم ہونے کے باوجود مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کی شامت آگئی

کراچی: شہر قائد میں سالانہ آمدنی کم ہونے کے باوجود مہنگی گاڑیاں رکھنے والوں کی شامت آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایف بی آر بے نامی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 بے نامی گاڑیوں کا پتا لگالیا۔

ذرائع کے مطابق 2 کم آمدنی والے افراد کے نام پر 6 مہنگی گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، عبدالحکیم۔ عمیر سکندر کے نام پر تین، تین قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

اینٹی بے نامی زون کے مطابق عمیر سکندر کے شناختی کارڈ پر ایک لینڈ کروزر، دو کورولا رجسٹرڈ ہیں جبکہ عبدالحکیم کے شناختی کارڈ پر ایک اوڈی، جیپ، پریمیو کی رجسٹریشن کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی سالانہ آمدنی کم ہے لیکن انہوں نے مہنگی گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں۔

اینٹی بے نامی زون ذرائع کے مطابق دونوں افراد کے بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے، ذرائع آمدن نہ دینے پر قوانین کے تحت گاڑیوں کی ضبطگی ہوگی۔

اینٹی بے نامی زون حکام کا کہنا ہے کہ ذرائع آمدن نہ دینے پر گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں