تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ضلع گندریبال اور رمبان میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مسافر بس کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر ضلع گندریبال میں نام نہاد آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی اور 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

ضلع رمبان میں بھی بی جے پی رہنما کو یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بنا کر سرچ آپریشن کیا گیا اور تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 اگست سے کرفیو نافذ کررکھا ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جبکہ موبائل فون، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے اب تک 15 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو حراست لیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پردہ چاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے 50 روز سے زائد جاری کرفیو ہٹائے۔

Comments

- Advertisement -