The news is by your side.

Advertisement

طیارہ جائے حادثہ کے متاثرین کیلیے 6 ماہ کا کرایہ

کراچی: قومی ایئر لائن کی جانب سے طیارہ جائے حادثہ کے متاثرین کو پہلے مرحلے میں چھ ماہ کا کرایہ ادا کیا جائے گا.

دوسرے مرحلے میں مکانات کی تعمیر اور مرمت کے لئے تیار کی جانے والی رہورٹ کے مطابق ادائیگی کی جائے گی.

21 مکانات کے متاثرین کو چھ ماہ کے کرایہ کی مد میں 21 جون کو چیک تقسیم کیئے جائیں گے اور متاثرین کو چیک دینے کی سادہ سی تقریب پی آئی اے ٹریینگ سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

120 گز کے مکانات کو 30 ہزار ماہوار 1,80,000 اور 200 گز کے مکانات کے لئے 50 ہزار ماہوار کے حساب سے 300,000فی کس ادا کیئے جائیں گے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے تمام متاثرین کو چھ ماہ کے کرایہ کی ادائیگی کے لئے لیٹرز جاری کر دیئے ہیں۔

طیارہ حادثہ کیس میں شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی بھی شروع کی جا چکی ہے، پہلے مرحلے میں 36 افراد کو معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 36 افراد کو 10 لاکھ فی کس معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے، بقیہ مسافروں کے ورثا کو بھی ایک دو دن میں معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔

لواحقین کی 15 فیملیز نے فی الوقت معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہے، انشورنس کی مد میں لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے بھی ادا کیے جائیں گے، اس سلسلے میں 97 مسافروں میں سے57 افراد کی فہرست تیار کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 22 مئی کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں