تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کینیڈا: بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ملزمان ہلاک

وینکوور: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے سانچ میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک جبکہ چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ صبح 11 بجے مسلح ڈکیتوں کی شیلبورن اسٹریٹ پر واقع ایک بینک میں داخل ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

سانچ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف کانسٹیبل ڈین ڈوتھی نے بتایا کہ ملزمان کے بینک سے باہر نکلتے ہی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ملزمان ہلاک جبکہ ایک ممکنہ طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی جوابی فائرنگ میں چھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذین ڈوتھی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس مقام پر سب سے پہلے کس نے گولی چلائی، ملزمان بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور انہوں نے باڈی آرمر پہنے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں بینک کا عملہ اور شہری محفوظ رہے اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Comments

- Advertisement -