تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ابوظبی میں ہولناک آتشزدگی، چھ پاکستانی ہلاک

ابوظبی : اماراتی دارالحکومت میں بنگلے میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ پاکستانی ہلاک ہوگئے جن میں چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے علاقے العین میں واقع رہائشی بنگلے میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر میں موجود ایک شخص بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان سے ہے جن کی شناخت 23 سالہ عمر فاروق، بڑا بھائی 27 سالہ خرّم، والد 24 سالہ فاروق، رشتہ دار علی حیدر اور دو فیملی فرینڈ خیال اپدال اور عید نواز شامل ہیں۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں صرف 50 سالہ محمد رحیم نامی شخص اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوا، جو اپنے اہلخانہ سے ملاقات کرنے دبئی آیا تھا۔

متاثرہ شخص نے خلیج ٹائم کو بتایا کہ وہ بیت الخلاء میں المونیم کی بنی چھت سے باہر نکلا تھا، میں کوشش کی عمر کو بھی باہر کھینچ لوں لیکن وہ دھواں بھرنے کے باعث بے حال ہوچکا تھا جو ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا۔

ابوظبی کی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا تھا کہ العین میں واقع رہائشی بنگلے میں صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب گھر والے سو رہے تھے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں متاثر ہونے والے افراد کو العین اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ مذکورہ افراد جانبر نہیں ہیں۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے گھر کا سارا سامان جلا کر راکھ کردیا، گھر والوں نے ہنگامی خدمات انجام دینے والوں کو بلانے کے بجائے خود ہی آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

آتشزدگی میں ہلاک شدگان کی نماز جنازہ ادا

العین میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے چھ پاکستانیوں کی نماز جنازہ اتوار کی شام ابوظبی میں ادا کرنے کے بعد جنازے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےلیے روانہ کردی گئیں جہاں انہیں پاکستان روانہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -