تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

یو اے ای : پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے الزام 6 ملاح گرفتار

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز نے بغیر لائسنس 700 ٹن پیٹرولیم مصنوعات اسمگل کرنے کے الزام میں 6 ایشیائی ملاحوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے سمندر کے راست سینکڑوں ٹن پیٹرول اسمگل کرنے کے الزام میں 6 ایشیائی شہریوں کو ٹرائل پر بھیج دیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی کوسٹ گارڈز نے مچھلی پکڑنے والی کشتی کو راس الخیمہ کے ساحل پر دکھا تھا جو تیل سپلائی کررہی تھی، اور کشتی کے اندر موجود 6 ملاحوں کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمان پر مملکت کے ریجنل پانی میں دخل اندازی کرنے آتش گیر مادے کو حکام کے علم میں لائے بغیر سپلائی کرنے اور بغیر لائسنس تیل لانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملزمان پر پیٹرولیم مصنوعات کی مملکت کے بین علاقوں میں اسمگلنگ کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر کسی حفاظتی اور میڈیکل انتظامات کے 700 ٹن پیٹرولیم مصنوعات اسمگل کررہے تھے۔

دوسری جانب ملزمان نے اپنے اوپر لگائے گئے اسمگلنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ملک کے ایک پورٹ سے دوسرے پورٹ تک تیل سپلائی کرتے ہیں۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ کشتی پیٹرولیم مصنوعات کی ٹرانسپورٹنگ کے لیے لائسنس یافتہ ہے اور پورٹ پر بھی رجسٹرڈ ہے جہاں سے تیل لوڈ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -