The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بلوچستان کےعلاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گرد کیچ میں ہونےوالےحالیہ تخریب کاری میں ملوث تھےجن کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ملک دشمن اسپانسرڈدہشت گردوں کےخلاف کیا گیاہے پاکستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن اور ترقی کاعمل سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں