حیدرآباد : سول اسپتال حیدرآباد میں زیرعلاج خاتون کے چھ سال کے بچے کو مرد اور عورت اغوا کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سول اسپتال سے چھ سال کا بچہ اغوا ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور خاتون بچے کو بہلا پھسلا کر لےجارہے ہیں، 6 سالہ بچے کو بہلا پھسلا کر موٹرسائیکل پر لے جایا گیا۔
بچے کی والدہ کا سول اسپتال میں آپریشن ہوا تھا اور بچے کو اکیلا دیکھ کر اغواکاروں نے اسے اغواکرلیا تاہم واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Comments
- Advertisement -