تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ماں کی لاپرواہی نے 6 سالہ بچے کی جان لےلی

نئی دہلی : ماں کی لاپرواہی نے 6 سالہ بچے کی جان لے لی، بند گاڑی میں بچہ ٹرپ ٹرپ کر جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی رہائشی خاتون اپنے 6 سالہ بچے کو کام پر جاتے ہوئے ساتھ لے گئی لیکن واپسی پر بھول کہ بچہ کہاں رہ گیا ہے، ماں کی اسی غلطی نے بچے کی جان لے لی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچے کی ماں قریبی گھروں میں ملازمت کرتی ہے اور اکثر اتوار کے روز اپنے بچے کو بھی ساتھ لے جاتی تھی، اس اتوار کو بھی بولیبن اجے کو اپنے ساتھ لے گئی۔

واپسی پر بچہ کھلتے کھیلتے کھڑی گاڑی میں جا بیٹھا اور اندر ہی بند ہوگیا، لیکن ماں کو معلوم ہی پڑا کہ بچہ کہاں گیا، جب تک ماں کو یہ احساس ہوا کہ اس چھ سالہ اجے ساتھ نہیں ہے تو اس نے جگہ جگہ ڈھونڈنا شروع کیا تاہم جب تک بچے کو تلاش کیا گیا وہ گاڑی میں بند دم توڑ چکا تھا۔

پولیس نے بچے کے گاڑی کے بند ہوکر ہلاک ہونے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش پورسٹ مارٹم کےلیے بھیج دی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -