جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

عدالت نے ٹی ایل پی کے 60 سے زائد کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عدالت نے ٹی ایل پی کے 60 سے زائد کارکنان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، پولیس پر حملہ اور قتل کے مقدمات میں کارکنان کو پکڑا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرید کے میں پُرتشدد احتجاج کے دوران پولیس پر حملے اور قتل کے مقدمات میں ٹی ایل پی کے کارکنان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، پولیس نے گرفتار کارکنان کو انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں پیش کیا۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، ملزمان کو مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں اے ٹی سی لاہورمیں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی دفتر پر چھاپہ، 2 کلوسونا، بھارتی سمیت دیگرغیرملکی کرنسی برآمد

تھانہ گجرپورہ، نواں کوٹ، باغبانپورہ اور تھانہ راوی ٹاون میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے تھانہ نواں کوٹ میں گرفتار ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا، تھانہ گجرپورہ کیس میں گرفتار ملزمان کا 13 دن کا ریمانڈ منظور کیا گیا۔

اس کے علاوہ تھانہ راوی ٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کا 16 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدموں کی سماعت کی۔

حکومت نے ٹی ایل پی سے متعلق جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن شروع کردیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں