تازہ ترین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

مستونگ خودکش حملہ: سب کے پیچھے ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ

کوئٹہ: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا...

نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد: نگراں حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ...

گوادر سے بذریعہ سمندر بیرون ملک 600 کلو سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی: بلوچستان کے شہر گوادر سے بذریعہ سمندر بیرون ملک 600 کلو سے زائد منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف آپریشن میں گوادرسے بذریعہ سمندر بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دشت کے علاقے سجی سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، برآمد ہونے والی منشیات میں 510 کلو چرس اور 21 کلو آئس شامل ہیں۔

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ گوادر کے علاقے پشکان میں بھی جھاڑیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے، جس میں 155 کلو چرس اور 16 کلو ہیروئن شامل ہے۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ادھر پنجاب کے شہر راولپنڈی جی ٹی روڈ پر ترنول پھاٹک کے قریب ایک کار سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی، اے این ایف نے خیبر ایجنسی کے رہائشی 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد ایئر پورٹ پر شارجہ جانے والے ایک شخص کے لیپ ٹاپ سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، مذکورہ شخص خیبر پختون خوا کے شہر بونیر کا رہائشی تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -