تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

جنگ میں تیزی، روسی میزائل حملے میں 600 یوکرینی فوجی ہلاک

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال سے جاری جنگ میں تیزی آگئی ہے اور روس کے میزائل حملے میں ایک ہی روز میں 600 سے زائد یوکرینی فوجی مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے زیر قبضہ شہر کراماتوسک میں روسی میزائل حملے میں کیف کے 600 سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو ہونے والی بمباری روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے لیے ایک جوابی کارروائی تھی جو کیف کی طرف سے نئے سال کی رات کو دونیسک عوامی جمہوریہ کے شہر ماکیوکا میں روسی فوجیوں کے رہنے والے عارضی رہائشی علاقے پر “مجرمانہ حملے” کے جواب میں کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کو یوکرین نے مسترد کر چکا ہے۔ روس کی پیشکش کو یوکرین نے فریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فریب سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مغربی ملکوں نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کی فائر بندی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ امریکا نے بھی روس کی تجویز پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے یوکرین اس وقت مغربی ممالک کے ہاتھوں مکمل کٹھ پتلی کا شکار ہوچکا ہے۔ جہاں اس کا اپنا کوئی فیصلہ نظر نہیں آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -