تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

میرب علی کی پوسٹ پر عاصم اظہر کی والدہ نے کیا کہا؟

معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی کی تصویر پر گلوکار عاصم اظہر کی والدہ گل رعنا نے محبت کا اظہار کیا ہے۔

معروف ماڈل میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامے ’صنف آہن‘ میں یمنی زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، میرب فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

میرب علی نے گزشتہ دنوں ایک تصویر شیئر کی جس پر عاصم اظہر کی والدہ گل رعنا نے محبت بھرا کمنٹ کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

ماڈل و اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سال 2019 کی سردیوں میں لی گئی تصویر۔‘

میرب کی اس پوسٹ پر گل رعنا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بیٹی جو کہ میرے دل میں رہتی ہے۔‘ گل رعنا کی اس پوسٹ کے جواب میں میرب نے انہیں ’گلی‘ کہہ کر پکارا۔

عاصم اظہر کی والدہ گل رعنا اور میرب علی کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور میرب علی کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ میرب علی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے صنف آہن میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -