تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جیا بچن مودی حکومت پر برس پڑیں

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن ساتھی رکن کی جانب سے ذاتی حملے کرنے پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجیہ سبھا (پارلیمنٹ) میں بھوہا نیشور کلیتا کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ترمیمی بل 2021 پر بحث کی گئی۔

بحث کے دوران ساتھی رکن نے جیا بچن پر مبینہ ذاتی تبصرہ کیا جس پر وہ غصے میں آگئیں۔

جیا بچن نے حکمراں جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جیا بچن نے اجلاس کی صدارت کرنے والے بھوہا نیسور کو اپوزیشن کی بات نہ سننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ غیر جانبدار رہیں اور کسی پارٹی کا ساتھ نہ دیں۔

جیا نےبھوبا نیسور سے درخواست کی کہ’ وہ اس تبصرے پر ایکشن لیں جو ساتھی رکن نے میرے اور میرے کیریئر پر کیا’ ۔

جس پر بھوبا نیسور نے جیا پر زور دیا کہ وہ زیر بحث بل پر بات کریں اس کے علاوہ انہوں نے اعلان کیا کہ اجلاس کے دوران غیر مناسب ریمارکس کو ریکارڈ سے ہٹادیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس کے بعد جیا بچن نے کہا کہ وہ کسی پر کوئی ذاتی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں لیکن جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک تھا۔

Comments

- Advertisement -