تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ثنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مبئی: بالی ووڈ اور اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہنے والی ثنا خان نے اپنے خاوند مفتی انس کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انہوں  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کے لیے جہاز میں روانگی اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد کی تصاویر شیئر کیں۔

ثنا خان نے جہاز میں مفتی انس کے ساتھ بنائی جانے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمرہ، کیا حسین سماں ہوگا، کیا حسین گھڑی ہوگی، جب خانہ خدا میں ہماری حاضری ہوگی‘۔ ثنا خان نے اس کو زندگی کا سب سے خوب صورت سفر قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

علاوہ ازیں سابق اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اور مفتی انس کو ایک عرب شہری ہوٹل میں داخل ہونے کے بعد معلومات فراہم کررہا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)

یاد رہے کہ حال ہی میں سعودی حکومت کی جانب حال ہی میں بھارت، پاکستان سمیت مختلف ممالک پر عائد سفری اور عمرہ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -