تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پاکستان بھارت سے تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گیا

ڈھاکا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 میں قومی ٹیم بھارت کے ہاتھوں تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

سنسنی خیز مقابلے کو بھارت نے تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم چوتھے نمبر پر آئی ہے، میزبان بنگلہ دیش کی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2021 میں پانچویں پوزیشن ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو سیمی فائنل میں کوریا کے ہاتھوں شکست

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی تھی جبکہ بھارت جاپان کے ہاتھوں شکست کھاکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میزبان بنگلہ دیش کو آخری راؤنڈ میں میچ میں چھ، دو سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا، قومی ٹیم کے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا سے میچ برابر رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -