تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دنیا کا پہلا ایس ایم ایس کتنے کروڑ میں فروخت ہوا؟

لندن: دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر یعنی دو کروڑ 13 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے میں فروخت ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاریخ کے پہلے ایس ایم ایس کو پیرس ہاؤس میں این ایف ٹی پر برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون نے بولی کے لیے رکھا تھا۔

ٹیلی کام کمپنی کا کہنا تھا کہ اس سے ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کو دی جائے گی۔

ووڈا فون کمپنی نے شرط رکھی تھی کہ اس ایم ایس ایس کو خریدنے والا اس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی ایتھر یا ایتھیریم میں کرے گا، جو بٹ کوائن کے بعد دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا پہلا ’ایس ایم ایس‘ کب اور کس نے بھیجا؟

یاد رہے کہ پہلا ایس ایم ایس 30 سال پہلے 3 دسمبر 1992 کو لکھا گیا ایک سادہ مگر خوش گوار ‘میری کرسمس’ تھا۔ 15 حروف پر مشتمل یہ پیغام نیل پاپ ورتھ نے ووڈا فون نیٹ ورک کے ذریعے لکھا تھا اور کرسمس پارٹی کے موقع پر ووڈا فون کے ملازم رچرڈ جارویس نے وصول کیا تھا۔

برطانوی پروگرامر نیل پاپ ورتھ نے کمپیوٹر سے پہلی شارٹ میسج سروس ایس ایم ایس بھیجی اور پھر جدید پیغام رسانی کا آغاز ہوا تھا۔

2017ء میں نیل پاپ ورتھ نے کہا، ‘1992 میں مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ٹیکسٹنگ اتنی مقبول ہو جائے گی، اور یہ ایموجی اور میسجنگ ایپ کو لاکھوں لوگ استعمال کرنے کا باعث بنے گی۔’

Comments

- Advertisement -