ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ خوشبو بھٹی کے اغوا کے کیس میں نامزد ملزم کے والد نے طالبہ اور اس کے والد سے معافی مانگ لی۔

کیس میں نامزد ملزم صفدر وسان کے والد نے کہا کہ بیٹے نے غلطی کی ہے ہمیں معاف کیا جائے جس کے بعد متاثرہ طالبہ خوشبو بھٹی نے صفدر وسان کو معاف کردیا۔

- Advertisement -

صفدر وسان کے والد نے یقین دہانی کروائی کے مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: خیرپور: طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی

واضح رہے کہ رانی پور تھانے میں طالبہ خوشبو بھٹی کے اغوا کا مقدمہ صفدر وسان سمیت 16 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیرپور کے علاقے رانی پور قومی شاہراہ پر سات سے زائد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، اس دوران طلبا نے مزاحمت کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

معاملے کی انکوائری ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد انوربگٹی کو دی گئی تھی، ایس ایس پی کا کہناتھا کہ طلبا ہمارا مستقبل ہیں اور انکی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں