تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’جھوٹا اور مکار شخص کبھی اہل نہیں ہوسکے گا‘

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ نیا شوشہ چھوڑا گیا ہے کہ نواز شریف اہل ہوجائیں گے، جھوٹا اور مکار شخص کبھی اہل نہیں ہوسکے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف علاج کے بہانے ملک سے فرار ہوئے، ان کا ویزا ایکسپائر ہوگیا تو پاکستان آنا ہی پڑے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف نے غریب کو لوٹ کر جائیدادیں بنائیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ وطن واپس آکر اپنی سزا مکمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے حواریوں سے نئی بات کہلوائی ہے، کہا جارہا ہے کہ ان کے ساتھ ڈیل ہوگئی وطن واپس آئیں گے، ان کو تو ویسے ہی واپس آنا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ان کے کلرکوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے گئے ہیں، ان کلرکوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کس نے ڈالے۔

شہباز گل نے کہا کہ عدالتوں نے کہا کہ نواز شریف جھوٹے ہیں، ان کا انقلاب کا بخار اب اتر گیا ہے،انہوں نے عدالت میں لکھ کر دیا قطری ہماری اے ٹی ایم ہیں جبکہ عمران خان کا کوئی اے ٹی ایم نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -