جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نجی یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبعلم دم گھنٹے سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی ہاسٹل کے واش روم میں طالب علم دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگیا۔

اے آْر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سی ایس فرسٹ سمسٹر کا طالب علم محمد عثمان واش روم میں نہانے گیا تھا، واش روم جاتے ہی دم گھنٹے سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واش روم میں گیزر سے لیکیج سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس جمع ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق طالب علم محمد عثمان سرگودھا کا رہائشی ہے، نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ، گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہل محلہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والا خاندان اوگی کا رہائشی تھا، جاں بحق ہونے والے خاندان کے سربراہ محمد افضل مستری کا کام کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاندان نے سردی کے باعث رات کو گیس ہیٹر جلایا تھا تاہم گیس لوڈشیڈنگ کے بعد رات گئے گیس بحال ہوئی تو سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں