تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شاہنواز دہانی کی کامیاب سرجری

کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کراچی کے اسپتال میں ناک کی سرجری ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی ناک کی کامیاب سرجری کردی گئی، ناک میں پتھر ہونے کی وجہ سے دہانی کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

شاہنواز دہانی کی ناک میں پتھر کی موجودگی ایم آر آئی سے معلوم ہوئی جس کے بعد ان کا فوری آپریشن کیا گیا۔

فاسٹ بولر کو آپریشن کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، دہانی کو 4 جنوری کو اگلے چیک اپ کے لیے بلایا گیا ہے۔

شاہنواز دہانی کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔

فاسٹ بولر کی بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے، شاہنواز دہانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -