تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں منی بجٹ پر لاعلم ہونے پر اتحادی جماعتوں کے وزرا نے اعتراض اٹھایا، اتحادی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں بتائیں تو سہی کہ بل میں ہے کیا پھر دیکھیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر بار سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لے لی جاتی ہے جو درست نہیں، آپ ہمیں دکھائیں گے تو پھر ہی ہم اپنی رائے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ہم آپ کو بریفنگ دینے کے لیے علیحدہ سیشن رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس: قومی سلامتی پالیسی منظور

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی، پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ اور معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی، پالیسی سنہ 2022 تا 2026 کے لیے ہے۔

قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ اور معاشی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ قومی سلامتی پالیسی کی گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں منظوری دی گئی تھی، پالیسی پر عملدر آمد کے لیے پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی، معاشی اور کرونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

Comments

- Advertisement -