کراچی: پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے، پی سی بی سے کہوں گا کہ کارکردگی کی بنیاد پر کیٹیگری ہونی چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پی ایس ایل سیزن میں کیٹیگری کم کیے جانے پر اپنے جذبات اور احساسات سے متعلق اظہار خیال کیا۔
کامران اکمل نے بتایا کہ جب پی ایس ایل میں کیٹیگری کم کی گئی تو میں اپنی فرنچائز پر برس پڑا لیکن ٹیم انتظامیہ مجھے منانے میں کامیاب رہی۔
انہوں نے کہا کہ کیٹیگری پی سی بی نے بنائی تھی جس کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی، تجویز ہے کہ پی سی بی کارکردگی دیکھ کر پی ایس ایل کے لیے کیٹیگری بنایا کرے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل چھوڑنے کے بعد کامران اکمل کا بڑا بیان
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ فرنچائز کی جانب سے عزت بہت ملی ہے اسے لیے ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کیٹیگری کم کیے جانے پر کامران اکمل نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا بعدازاں پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے انہیں منالیا تھا۔