تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’بلاول پہلے وزیراعظم پھر ’دلہا‘ بنیں گے‘

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق پیش گوئی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے کہا کہ بلاول پہلے وزیراعظم بنیں گے پھر دلہا بنیں گے، بلاول کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد 2022 یا 2023 میں ہوگی۔

فضل الرحمان سے متعلق انہوں نے کہا کہ مولانا کو جو ملنا تھا وہ مل گیا اب ہماری اور ن لیگ کی باری ہے۔

عمران خان سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ان کا مستقبل تاریک ہے۔

اس سے قبل منظوروسان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، 2022 میں جنرل الیکشن ہوں، انتخابات میں عمران کی پارٹی سے کوئی سیاسی رہنما ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں اسکینڈل ہی اسکینڈل ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیاہے، عمران خان حکومت نے3سالوں میں کچھ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، مرکزمیں ن لیگ سےمقابلہ سخت ہوگا،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں ہے،پی ڈی ایم کمزورہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -