تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وسیم اکرم کا سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو پیغام

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈ کپتان وسیم اکرم نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیلئے پیغام دیا کہ میں ان تمام والدین سےدرخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنےبچوں کو سمجھائیں کہ وہ شو آف کرنا بند کریں۔

وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ رات کےبارہ بجے ایسے فائرنگ کرتے ہیں جیسے یہ خود ریمبو ہوں، سال نو کی خوشی پٹاخوں اور پھلجڑیوں سے بھی منائی جاسکتی ہے، اگر ہم اپنے ملک کی بہتری چاہتے ہیں تو تبدیلی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنےکی ضرورت ہے۔

بعد ازاں اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم نے لکھا کہ کراچی میں ایک بچہ اندھی گولی کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں، کیا ہر سال نو کے موقع پر ایسا ہوتا رہے گا، اگر ایسا ہے تو مجھے بتائیں کہ یہ مسکراتے چہرے کس لئے ہیں؟

یاد رہے کہ رات گئے کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں اندھی گولی لگنے کے باعث ماں باپ کا اکلوتا بیٹا جاں بحق ہوا تھا، جس کی شناخت 11 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -