تازہ ترین

’پہلے خود کو مارا پھر بچیوں کو چھری سے قتل کیا‘

جہلم: پنجاب کے شہر جہلم میں بچیوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کرنے والی ماں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جہلم میں تین بچیوں کو قتل کرنے زیر علاج ماں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو اپنے بیان ریکارڈ کروایا۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ پہلے اپنے آپ کو مارا پھر بچیوں کو چھری سے قتل کیا، بڑی مشکل سے گھر کا گزارا ہورہا تھا، لڑائی جھگڑا روز کا معمول تھا۔

خاتون نے بتایا کہ شوہر اپنی ماں کے گھر چلا جاتا ہے، کہنا بھی نہیں مانتا تھا، شوہر نے رات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: دل خراش واقعہ: ماں کے ہاتھوں اپنی ہی 3 بچیاں قتل

پولیس نے بچوں کی دادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، قتل ہونے والی تینوں بچیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بچیوں کی عمریں دو، تین اور پانچ سال تھیں۔

یاد رہے کہ جہلم کے گاؤں ہرن پور میں مبینہ طور پر غربت سے تنگ آکر خاتون نے پہلے اپنے 3 بچوں کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی جس میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہیں جب کہ خاتون کا شوہررکشہ چلاتا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -