تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

واٹس ایپ کے 2022 میں متوقع فیچرز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے 2022 میں نئے فیچرز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں بھی واٹس ایپ کی جانب سے متعدد فیچرز متعارف کرائے جائیں گے، جن کے بارے میں ابھی علم نہیں ہے۔

مگر کچھ فیچرز ایسے ہیں جو اس وقت بیٹا ورژنز میں موجود ہیں اور امید ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

لاسٹ سین اسٹیٹس چھپانا

اس ایپ کا بظاہر عام سا فیچر اپنے اندر آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری چھپائے ہوئے ہے اور وہ ہے لاسٹ سین اسٹیٹس۔

مگر واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کو ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ایپ کے بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور مستقبل قریب میں تمام صارفین واٹس ایپ پر اپنے لاسٹ سین اسٹیٹس کا انتخاب 4 کیٹیگریز سے کرسکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین، پروفائل فوٹ اور اباؤٹ کے لیے 3 پرائیویسی آپشنز ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی فراہم کیے گئے ہیں۔

مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن مائی کانٹیکٹ ایکسپیٹ کو بھی آپ دیکھ سکیں گے۔

جب اس چوتھے آپشن کا انتخاب کیا جائے گا تو آپ اپنی مرضی سے ان افراد کو چن کر ان کے لیے لاسٹ سین تک رسائی کو ڈس ایبل کرسکیں گے۔

اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں۔

واٹس ایپ ایڈٹ

میسجنگ ایپ میں میڈیا شیئرنگ کے لیے ایڈٹ کے آپشن کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے اور اس کی مدد سے صارفین میڈیا فائلز کو بھیجنے سے قبل مزید افراد کا اضافہ بھی کرسکیں گے۔

اسی طرح واٹس ایپ میں صارفین کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں میڈیا اپ لوڈ کا ایک آپشن بھی دیا جائے گا چاہے وہ پہلے ہی کوئی فائل کسی واٹس ایپ چیٹ پر ہی کیوں نہ بھیج رہے ہوں۔

اس فیچر کی آزمائش بھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژنز میں جاری ہے۔

واٹس ایپ کمیونٹی

واٹس ایپ کے ایک گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین نہیں ہوسکتے مگر بہت جلد ایسا نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ کمیونٹی نامی فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہورہی ہے جس کے تحت ایک کمیونٹی میں 10 واٹس ایپ گروپس کو لنک کیا جاسکے گا۔

اس میں ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہوگا جس تک صرف ایڈمنز کو رسائی ہوگی اور اس کی مدد سے وہ کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک کسی پیغام کو شیئر کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں پروفائل فوٹو

واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔
اس فیچر کے تحت جب کسی صارف کو واٹس ایپ نوٹیفکیشن موصول ہوگا تو میسج جس فرد نے بھیجا ہوگا اس کی پروفائل فوٹو نوٹیفکیشن میں دیکھی جاسکے گی۔

ابھی نوٹیفکیشن موصول ہونے پر بس ایک ٹیکسٹ پیغام فون کی اسکرین پر نظر آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -