تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کورونا کا پھیلاؤ، شادی ہالز اور اسکولوں سے متعلق سخت فیصلہ

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث شادی ہالز اور اسکولوں سے متعلق سخت فیصلے کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث انتظامیہ متحرک ہوگئی، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس میں سخت فیصلے کرلیے گئے۔

شہریوں میں ویکسی نیشن تیز کرنے اور اہداف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں شادی ہالز چیک کریں گی جبکہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ ماسک کی پابندی پر عملدرآمد کے لیے تمام ڈپٹی کمشنر ٹیمیں بنائیں، مارکیٹوں، ہوٹلز، شاپنگ مالز، اجتماعات میں ماسک کی پابندی پر عمل کرایا جائے۔

اقبال میمن نے مزید کہا کہ اسکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -