تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کراچی میں گھر سے جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار برآمد

کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا نیپئر روڈ میں گھر سے جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار برآمد کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کے ہمراہ آپریشن کیا اور مخصوص عمارت کے مختلف حصوں کی کھدائی کے دوران فرش سے کئی سالوں پرانے زنگ لگے ہتھیار برآمد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

آپریشن کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ سمیت دیگر پرانے ہتھیاروں کو نکالا گیا، ملنے والے ہتھیاروں سے جہاز ہیلی کاپٹر ٹینک یا عمارتوں کو اڑایا جاسکتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کو بغیر کسی ریپنگ کے فرش کے اندر دبادیا گیا تھا کئی سالوں تک فرش میں رہنے سے ہتھیار زنگ آلود ہوگئے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں سے ہتھیار برآمد ہوئے یہاں گودام تھا اور جانور بھی بندے ہوئے تھے جبکہ عمارت کی اوپری منزلوں میں لوگ رہائش پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیاری اور نیپئر کے اطراف کراچی آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -