تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

کراچی میں‌ زمین واگزار کروانے کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں زمین واگزار کرانے کے دوران مشتعل افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن میں عدالتی حکم پر پولیس 60 گز کی زمین واگزار کروانے پہنچی تو انہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کردیا، پولیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین نے تھانے کے سامنے احتجاجی کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مشتعل مظاہرین تھانے کے باہر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گئے جبکہ پولیس افسران کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، مظاہرین کی جانب سے ٹائروں کو نذر آتش کردیا، پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی جاری ہے جبکہ پولیس حکام نے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید نفری طلب کرلی۔

Comments