بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش، لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ہوئی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے راج نند گاؤں میں گائے نے تین آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا اس ناقابل یقین بچھڑے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ دور دراز سے دیکھنے کے لیے آنے لگے۔

راج نندگاوں ضلع کے لودھی نواگاوں کے ہیمنٹ چندیل کھیتی باڑی کے کام کے علاوہ گائے کی پرورش میں دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے ایک گائے کی پرورش کی گزشتہ روز ان کے گھر میں اس گائے نے ایک بچھڑے کو جنم دیا، جس کی تین آنکھیں ہیں ایک آنکھ سر کے بیچ میں ہے ۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گائے کی نام میں ایک کی جگہ چار سوراخ ہیں۔

عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش کی خبر پورے گاؤں میں پھیل گئی اور لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ گئے کچھ لوگوں نے اس کی پوجا بھی شروع کردی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ایسا واقعہ پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے جس میں ایک بچھڑا تین آنکھوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں