بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

کراچی میں قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پتنگ کی قاتل ڈور نے نوجوان کی زندگی کی ڈور کاٹ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ جونیجو ٹاؤن میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار حیدر علی وہاں سے گزر رہا تھا جس کے گلے پر پتنگ کی ڈور پھری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان واقعے میں زخمی ہوا تھا لیکن عباسی اسپتال منتقل کرتے ہوئے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے نوجوان دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں انتظامیہ کی جانب سے تیز پتنگ کی ڈور کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود آج بھی یہ قاتل ڈور کئی شہریوں کی جان لے رہی ہے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں