کراچی میں ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹے کو گولیاں مار دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ماں اور بیٹے کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ماں بیٹے لیاقت آباد صرافہ مارکیٹ سے سونا خرید کر نکلے تھے ڈکیت فیملی کا تعاقب کرتے ہوئے گھر کی دہلیز تک پہنچے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی۔
نامعلوم ملزمان ماں بیٹے کو گولیاں مار کر سونے کا سیٹ چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ماں بیٹے کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیٹے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ماں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جن دکانوں سے فیملی سے زیورات لیے تھے وہاں سے اور گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جائے گی۔