پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

’نصیباں والی نصیبو لال‘ بھارتی گلوکار بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نامور پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس بھی پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ نصیبو لال کے مداح ہوگئے۔

میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پہلے گانے ’تو جھوم‘ کے پاکستان سمیت بھارت میں بھی چرچے ہیں اسی حوالے سے معروف گلوکار اور لوک سبھا کے رکن ہنس راج ہنس نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

ہنس راج ہنس نے اپنے پیغام کا آغاز سلام سے کیا اور کہا کہ دوستوں میں ایک گلوکارہ کا بڑا مداح بن گیا ہوں اور ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔

- Advertisement -

بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’ان کی ایک نمایاں آواز ہے جو دنیا پر چھا گئی ہے، نصیباں والی نصیبو لال۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ واحد گلوکارہ ہیں جو بے حد ورسٹائل اور سُریلی ہیں، ہم سب ان کے مداح ہیں، میں ان کے لیے ہمیشہ دعا گو رہوں گا۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں کلام ’تو جھوم‘ میں نصیبو لال اور عابدہ پروین نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس کی دھن کو پاکستانی کمپوزر ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی نے ترتیب دیا تھا۔

’تو جھوم‘ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں اور صارفین کی جانب سے دونوں لیجنڈ گلوکاروں کی آواز میں اس گانے کا خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں