منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

کراچی پورٹ پر روس سے آنے والے جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پورٹ پر روس سے گندم لانے والے جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پورٹ پر برتھ نمبر 16 میں روس سے گندم لانے والے  جہاز ایم وی رائل جیڈ میں آگ لگ گئی جس کے باعث کراچی پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پورٹ پر ایمرجنسی عائد کرکے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

کے پی ٹی اذرائع کے مطابق جہاز کے ڈیک پر کاربائٹ میں آگ لگی ہے جسے بجھانے کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز کا ایجنٹ پی این ایس سی ہے، جہاز پر 57 ہزار 750 ٹن گندم لدی ہوئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز کے اوپر کاربائٹ رکھا ہوا تھا جس کے اوپر پانی گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

کے پی ٹی کے فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، کے پی ٹی چیئرمین کی جانب سے مزید فائر بریگیڈ گاڑیوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

 

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں