جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں کم عمر لڑکے کی 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کم عمر لڑکے نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں 16 سال کے لڑکے نے 7 سالہ رشتہ دار بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق بچہ رات گئے تک موبائل فون استعمال کرتا تھا، نوجوان کے موبائل فون میں غیراخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے موقع دیکھ کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی عمر کے تعین کے لیے سندھ سروسز اسپتال سے میڈیکل کروالیا گیا ہے، عمر کے تعین کی رپورٹ تین روز بعد موصول ہوجائے گی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ڈی این اے رپورٹ اور عمر کی تعین کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں