تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم

اسلام آباد: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی قیادت پر بے بنیاد الزام تراشی پر پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی نظم و احتساب نے پارٹی رکنیت ختم کردی۔

احمد جواد کو 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز دیے گئے تھے، انہوں نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی۔

قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب پر بنیادی رکنیت کے خاتمے کا متفقہ فیصلہ سنایا گیا۔

احمد جواد نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد درباریوں کے گھیرے میں آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس بہت سے جوکر موجود ہیں، جوکر پتہ نہیں کہاں کہاں سے اٹھا کر مسلط کیے گئے، ان جوکروں کا پی ٹی آئی کے نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے تحریک انصاف کے ساتھ تھا اور اپنی تنخواہ سے پارٹی اخراجات کرتا تھا، میں نے ایک نظریے کے تحت پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا، وہ نظریہ اب نہیں رہا۔

Comments

- Advertisement -