The news is by your side.

Advertisement

لاہور دھماکا: حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلیے امداد کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زخمی افراد کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دھماکے کے شدید زخمی افراد کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر، وزیر بلدیات محمود الرشید، ڈپٹی کمشنر لاہور نے میو اسپتال کا دورہ کیا اور شدید 5 زخمی افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے کے چیک دیے۔

وزرا کی جانب سے تین معمولی زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے، تین جاں بحق افراد کے لواحقین میں فی کس دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو زخمی گھر جاچکے ہیں انہیں گھر جاکر چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: انار کلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت

واضح رہے انارکلی بازار میں دو روز قبل ہونے والے دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے، دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ واقعے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں