تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دریائی گھوڑوں سے متعلق نئی تحقیق میں حیران کُن انکشافات

دریائی گھوڑوں کو جھیلوں اور دریاؤں کے درمیان سفر کے دوران بہت زیادہ شور مچانے والی مخلوق تصور کیا جاتا ہے لیکن اس جانور کی خرخراہٹ کے ساتھ سانس لینے کی بلند آواز ابھی ماہرین حیاتیات کے لیے ایک معمہ ہے۔

تاہم اب دریائی گھوڑوں پر ہونے والی نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دریائی گھوڑے آواز کی بنیاد پر اپنے دوست اور دشمن میں فرق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دریائی گھوڑے اس منفرد آواز کا استعمال اپنے دوستوں کو کسی خطرے سے خبردار کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

افریقا کے نیچر ریزور میں فرانس کی سینٹ ایٹینی یونیورسٹی کی جانب سے دریائی گھوڑوں پر ہونے والی تحقیق سے اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ یہ جانور دوست اور دشمن کی آواز میں فرق کرنے کے صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر نکولس مییتھیون کا کہنا ہے کہ دریائی گھوڑوں کے پاس آوازوں کا ذخیرہ ہوتا ہے یہ اونٹ کی طرح بلبلانے، دھونکنی، چیخنے چلانے اور خرخراہٹ کے ساتھ سانس لینے کی آواز نکال سکتے ہیں۔ اور ان آوازوں کی بنیاد پر وہ ایک دوسرے کی شناخت کرتے ہیں۔

سفر کے دوران یہ کسی بیرونی خطرے کی صورت میں ’ ویز ہونکس‘ کے ساتھ اپنے ساتھ چلنے والے دیگر دریائی گھوڑوں کو خطرے کا سگنل بھیجتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -