تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایم کیو ایم کا بلدیاتی قانون کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی قانون کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بلدیاتی قانون کے خلاف ریلی کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے اور کارکنان نے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا۔

ایک ہی مطالبہ ہے بلدیاتی ایکٹ کو واپس لیا جائے، امین الحق

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کو واپس لیا جائے، بلدیاتی حکومت کےجواختیارات ہیں انہیں واپس کیےجائیں۔

امین الحق نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ چھینے ہوئے بلدیاتی اختیارات واپس کریں، سندھ حکومت نےتمام بلدیاتی اختیارات اپنےپاس رکھےہوئےہیں، احتجاج ثابت کرتا ہے کہ عوام میں لاوا ابل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں قانون ہاتھ میں نہیں لیں غے، عدم تصادم اور عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، لاٹھی چارج کیا گیا لیکن کسی پولیس والے پر ہاتھ نہیں اٹھایا گیا، ہزاروں کی تعداد میں عوام وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے موجود ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ کسی بھی مسئلےکاحل بات چیت سےنکالاجاسکتاہے،ایم کیوایم پاکستان نےکبھی بات چیت کےدروازےبندنہیں کیے، جب تک کالاقانون واپس نہیں لیاجاتاہم بیٹھےرہیں گے۔

ہم سے انتظامیہ کے کسی فرد نے کوئی رابطہ نہیں کیا، وسیم اختر

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہم سے انتظامیہ کے کسی فرد نے کوئی رابطہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے مرکزی گیٹ سے منتقل ہورہے ہیں، مطالبات منوانے کی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔

ایم کیوایم کےپاس مینڈیٹ ہےاختیارات بھی چاہتےہیں،خالد مقبول

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت کاتقاضاہےجس کےپاس مینڈیٹ ہوگاوہ ہی اختیارات رکھےگا،درست مردم شماری ہوگئی تووزیراعلیٰ ہاؤس کےاندرہوں گے، جعلی مردم شماری کی وجہ سےوزیراعلیٰ ہاؤس کےباہرہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ کبھی بھی پیپلزپارٹی کے پاس نہیں رہا، ایم کیو ایم کے پاس مینڈیٹ ہے اختیارات بھی چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -