تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

خاتون ٹرین میں لٹک گئی، ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین میں ٹرین میں خاتون بالوں کے بل لٹک گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

چین میں دارینا نامی روسی ایروبیٹ دارینا بالوں کے سہارے ہینڈریل پر جھولتی رہی اور اپنے فون میں مشغول رہی جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

شنگھائی میٹرو کے منیجر نے خاتون کو فون کیا اور پوچھا کہ وہ کیا کررہی ہیں اور اپنے بالوں سے کیوں لٹک رہی ہیں؟

دارینا نے کہا کہ ‘میں نصف سال سے اس ایکٹ کی مشق کر رہی ہوں، میں سب کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک خطرناک ایکٹ تھا اور اگر آپ غیر تربیت یافتہ ہیں تو اسے آزمایا نہیں جانا چاہیے۔’

دارینا نے اس اسٹنٹ کی مشق کرنے کے بعد، ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈوین پر کلپ شیئر کیا۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے فیڈ پر اسی طرح کے متعدد کلپس شیئر کیے ہیں، تاہم اس فوٹیج کو اتنی توجہ حاصل کرنے کی توقع انہیں نہیں تھی۔

دارینا 2013 سے سرکس کا حصہ ہیں اور لوگوں کو اپنا شو دیکھنے کے لیے مدعو کرتی ہیں، واضح رہے کہ بالوں سے لٹکنا ایک فضائی سرکس ایکٹ ہے جہاں پرفارمرز کو ان کے بالوں سے ہوا میں معلق کر دیا جاتا ہے۔

خاتون کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -