جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی گلوکار کی کرتارپور آنے میں رکاوٹ بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان آنے کی اجازت نہ مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث نامور گلوکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کراس نہ کرسکے، گپی گریوال کو پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دورہ کرنا تھا۔

گپی گریوال نے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد کرتارپور جانا تھا، گلوکار نے کرتارپور کے بعد ننکانہ صاحب بھی حاضری دینا تھی۔

واضح رہے کہ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گپی گریوال کو خصوصی اجازت پر پاکستان آنا تھا، اداکار کا دورہ طے تھا تاہم بھارتی حکام کی جانب سے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ بارڈر پر آج بھی خصوصی اجازت کے ساتھ آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اداکار گپی گرویوال گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے تھے اور گورنر پنجاب کی طرف سے بھیجا گیا پروٹوکول عملہ بھی بارڈرپرموجود تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں